ETV Bharat / bharat

اگنو: ایم اے ہندی کے آن لائن پروگرام کا آغاز - اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے گذشتہ روز اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے ایم اے ہندی کے آن لائن پروگرام کا افتتاح کیا۔

اگنو: ایم اے ہندی کے آن لائن پروگرام کا آغاز

author img

By

Published : May 21, 2020, 4:22 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کیے گئے'آتم نربھر بھارت ابھیان' کے تحت وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی پیکج کی آخری قسط کا اعلان کرتے وقت آن لائن ایجوکیشن پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صف اول کی یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کرنا چاہیے۔ ان کے اعلان کے بعد اگنو پہلی ایسی یونیورسٹی ہے جس نے ایم اے ہندی کے تعلیمی پروگرام کو آن لائن پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' اگنو کی جانب سے شروع کیا گیا آن لائن ایم اے ہندی پروگرام بہت سے طلبہ کو فائدہ پہنچائے گا۔ اس پروگرام کو آن لائن شروع کرنے کے ساتھ ہی اگنو دنیا کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جو ایم اے ہندی کا تعلیمی پروگرام آن لائن چلائے گی۔

اس منفرد حصولیابی کے لیے میں اگنو کے وائس چانسلر ناگیشور راؤ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں کہ اگنو کی اس پہل سے تحریک پاکر دیگر یونیورسٹی بھی آگے آئیں گی اور جلد از جلد آن لائن ایجوکیشن سے مربوط ہوں گی‘۔

مرکزی وزیر نے تمام یونیورسٹیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت کی جانب سے انھیں آن لائن تعلیم سے متعلق ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے فلسفے میں ایم اے گاندھی اور امن کے مطالعے میں ایم اے سیاحت کے مطالعے میں گریجیوشن (بی اے)، لائبریری سائنس اور کمپیوٹر سائنس کے سرٹیفکیٹ کورسز وغیرہ کا آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.