ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی بامبے میں ایک برس کے لیے کلاسز منسوخ

ملک میں آئی آئی ٹی بامبے ایسا پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے، وہیں ادارے نے کلاسز آن لائن موڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی آئی ٹی بامبے میں ایک برس کے لیے کلاسز منسوخ
آئی آئی ٹی بامبے میں ایک برس کے لیے کلاسز منسوخ
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:16 PM IST

ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے درمیان انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے باقاعدہ کلاس کو ایک سال کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔

آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائریکٹر پروفیسر سبھاشیش چودھری نے بدھ کی رات فیس بک پر ایک پوسٹ لکھ کر اس بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ 'بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ طلباء کی حفاظت اور مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے'۔

بشکریہ فیس بک
بشکریہ فیس بک

پروفیسر سبھاش چودھری مزید لکھتے ہیں 'آئی آئی بامبے کے طلبا اہم ترجیحات ہیں، ایسی صورتحال میں اس سیشن کے اختتام کے ساتھ ہی ہم نے بھارت میں طلبا کی سہولت کے لیے ایسا پہلا قدم اٹھایا ہے۔

وہ مزید لکھتے ہیں، 'لیکن وبا کی حالیہ حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے سوچا کہ ہم اگلے سمسٹر میں طلبا کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ ایک بار پھر بہت غور و فکر کے بعد ہم نے سینیٹ میں فیصلہ کیا ہے کہ اگلا سمسٹر مکمل طور پر آن لائن ہوگا، تاکہ طلباء کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

اس پوسٹ میں انہوں نے معاشی طور پر کمزور خاندان سے آنے والے طلبا کے لیے بھی مدد طلب کی ہے، چندہ کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'طلباء کا ایک بہت بڑا طبقہ معاشی طور پر کمزور خاندان سے آتا ہے اور انہیں آن لائن کلاسوں کے لیے آئی ٹی ہارڈ ویئر کے قیام میں مدد کی ضرورت ہوگی'۔

ہمارا اندازہ ہے کہ ضرورت مند طلبا کی مدد کے لیے ہمیں پانچ کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی، ہم ان باصلاحیت طلباء کے لیے آپ کی مدد کی تعریف کرتے ہیں۔

بتا دیں کہ بھارت میں 25 جون کی جمعرات کی صبح تک کورونا کے کل مثبت کیسز کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 105 تک جا پہنچی ہے، اب تک اس سے دا لاکھ 71 ہار 697 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار 894 افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر ملک میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہے، یہاں مثبت کیسوں کی کل تعداد 1.39 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ صرف ممبئی میں ہی کورونا کیسز کی تعداد 70ہزار سے زائد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.