ETV Bharat / bharat

آئی سی آئی سی آئی گروپ نے مدد کا ہاتھ بڑھایا

آئی سی آئی سی آئی گروپ نے کہا کہ کوویڈ 19 عالمی وباء کے خلاف جنگ میں ملک کی حمایت کے لئے 100 کروڑ روپئے دیے جائیں گے۔

آئی سی آئی سی آئی
آئی سی آئی سی آئی
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:12 PM IST

ان 100 کروڑ میں سے گروپ نے وبائی امراض سے لڑنے کی کوششوں میں وزیراعظم کیئرز فنڈ میں 80 کروڑ اور ریاستی حکومتوں اور مقامی حکام کو 20 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا۔ 100 کروڑ کی رقم کو آئی سی آئی سی آئی بینک اور اس کی سبھی ذیلی تنظیمیں مل کر ادا کریں گی۔

آئی سی آئی سی آئی بینک کے صدر سندیپ بترا نے کہا 'کووڈ-19 کی وجہ سے ملک اور عوام کو بے مثال چیلینج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور وقت کی مانگ ہے کہ ہم سب اس چیلنج کا مقابلہ کریں'۔

اب تک آئی سی آئی سی آئی گروپ نے 2.13 لاکھ سے زیادہ سرجیکل ماسک، 40،000 سے زیادہ این 95 ماسک، 20،000 لیٹر سینیٹائیسرز ، 16،000 دستانے، 5،300 پرسنل پروٹیکشن آلات (پی پی ای) سوٹ ، 2،600 حفاظتی آئی گیئر اور 50 تھرمل سکینر جیسے سامان اور تین جارحانہ زمرے کے وینٹیلیٹر مختلف ریاستی محکموں اور ہسپتالوں کو فراہم کیے ہیں۔

گروپ نے کہا 'وہ ان لوگوں کی خدمت بھی جاری رکھے گا جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ آج وزیر اعظم نرندر مودی نے ایک بار پھر ملک کی عوام کو خطاب کیا ہے، جس میں انہوں نے 03 مئی تک لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی ہے، انہوں نے کہا کہ 20 مارچ تک سبھی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.