بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن جیوترآدتیہ سندھیا نے کانگریس پارٹی کے ذریعہ مسلسل کی جارہی بیان بازی پر کہا کہ' میں کانگریس کو نہیں، عوام کو ان کےسوالوں کا جواب دوں گا۔' جیوترآدتیہ سندھیانے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ' مدھیہ پردیش سے اقتدار چلے جانے کے بعد سے کانگریس پارٹی جھٹپٹارہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' میں پہلے بھی عوام کی آواز اٹھاتا رہا ہوں۔اب بھی اٹھاتا رہوں گا۔ کانگریس میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو نظر انداز کیے جانے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ تاریخی فیصلہ کرکے بی جے پی میں شامل ہوگیا'۔ انہوں نے کہا کہ' پہلے میری دادی نے بھی سچ کا راستہ اختیار کیا تھا، والد صاحب نے بھی سچ کا پرچم لہرایا، میں نے بھی سچ کا دامن تھاما ہے'۔
انہوں نے کانگریس کے ذریعہ کئے جارہے نجی حملوں سے جڑے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ' ان سے یہی امید تھی' انہوں نے دہرایا کہ میں کانگریس کے تئیں نہیں، عوام کے تئیں جواب دہ ہوں۔ جیوترآدتیہ سندھیانے یہاں بی جے پی کی اعلی قیادت سمیت ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ' مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے'۔
انہوں نے جموں و کشمیر، رام مندر کے مسئلے پر مرکزی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ' ملک کی سو کروڑ عوام کی پسندیدہ حکومت ہے'۔
مزید پڑھیں:
اندور میں کانگریس کارکنوں کی گرفتاری
آپ کو بتا دیں کہ' سنہ 2019 میں کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کے مؤقف کے خلاف جاکر جیوتیرآدتیہ سندھیا جناردھن دیویدی اور دپیندر ہوڈا نے اس وقت بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اقدام کی حمایت کی تھی'۔ جیوترآدتیہ سندھیانے یہاں ہوائی اڈے پہنچنے پر ان سے آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور مقامی عوامی نمائندوں بی جے پی پارٹی کے عہدے داروں سے ملنے پہنچے۔