ہیونڈئی کی نئی کار 'اورا' مارکیٹ میں لانچ کردی گئی ہے، یہ کار دہلی کے یرو سٹی میں لانچ کی گئی ہے، اور یہ کار بہت سے جدید ٹیکنالوجی سجیلا انداز اور سیفٹی کے لحاظ سے صارفین کو پہلے سے ہی پسند آنی شروع ہو گئی ہے، اس کار کی ابتدائی قیمت 5 لاکھ 80 ہزار ہے۔ جبکہ اس کا ٹاپ ماڈل ساڑھے آٹھ لاکھ ہے۔
کمپنی نے اس کار کو پٹرول ڈیزل اور سی این جی تینوں ہی ماڈل میں لانچ کیا ہے، اتنا ہی نہیں بھارت میں پہلی بار ڈیزل گاڑی میں کمپیکٹ گریڈ -6 انجن دیا گیا ہے۔
اس کار میں جدید ٹکنالوجی کے علاوہ اس کے ماڈل کو نوجوانوں کی پسند کے ذہن میں رکھتے کمپنی نے اس کار کو چھ مختلف رنگوں میں لانچ کیا ہے، اس کار میں لگزری سیٹ اور پرسکوں ہونے کے ساتھ ساتھ یہ فیملی کار ہے۔ اور طویل سفر کے لیے انتہائی آرام دہ ہے، خاص طور پر بھارت کی سڑکوں کو ملحوظ رکھ کر اسے بنایا گیا ہے۔
سال 2020 کے پہلے ہی مہینے میں ہنڈئی کمپنی نے اس کار کو لانچ کیا ہے، کار کے لانچ سے قبل ہی مارکیٹ میں اس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ تھی.اور اس کی خاص وجہ جدید ٹیکنالوجی اور ہنڈئی کے ساتھ لوگوں کا بھروسہ ہے، یہ ایک فیملی کار ہے لہذا اس کار میں حفاظتی معیار کا بھی پورا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
مارکیٹ میں ایک اور لگژری کار کی آمد کے بعد ظاہر ہے اس کے خریدار پہلے ہی کار کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، کمپنی نے کار کی قیمت پورے بھارت میں یکساں رکھی ہے، گاڑی کو ڈیزل پٹرول اور سی این جی میں لانچ کیا گیا ہے، اب واضح ہے ہر قسم کے خریدار یہ کار خریدنا چاہیں گے۔