قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج مرکزی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ اس موقع پر متعدد فیصلے لیے گئے۔ وہیں اس اجلاس میں نئی تعلیمی پالیسی منظور کی گئی۔ اسی کے ساتھ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کا نام تبدیل کر کے وزارت تعلیم رکھ دیا گیا۔
اب اسے وزارت تعلیم کے نام سے جانا جائے گا۔
اس سے متعلق تمام تفصیلات شام کے چار بجے حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
آج کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر 7 لوک کلیان مارگ پر ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مرکزی کابینہ کا اجلاس 8 جولاجئی 2020 کو ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے:دہلی فسادات: 270 نامور شخصیات کا کیجریوال کو خط
اُس موقع پر کابینہ نے 'پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا' کے تحت آئندہ پانچ ماہ میں 81 کروڑ افراد میں 203 لاکھ ٹن غذائی اجزا تقسیم کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔