ETV Bharat / bharat

کانپور انکاؤنٹر کا کلیدی ملزم وکاس دوبے گرفتار - مدھیہ پردیش پولیس

کانپور انکاؤنٹر کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

کانپور انکاؤنٹر کا کلیدی ملزم وکاس دوبے گرفتار
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:34 AM IST

Updated : Jul 9, 2020, 11:00 AM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسے اجین کے مہاکالیشور مندر سے گرفتار کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وکاس دوبے نے مہاکاشیلور مندر کی پرچی کٹائی اور اس کے بعد خودف سپردگی کردی۔ فی الحال مقامی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے، اترپردیش پولیس نے وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع مہا کالیشور مندر سے اسے گرفتار کیا گیا ہے، آج صبح ہی وکاس دوبے کے دو قریبی ساتھیوں کا پولیس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

کانپور انکاؤنٹر کا کلیدی ملزم وکاس دوبے گرفتار

موصولہ اطلاعات کے مطابق وکاس دوبے نے اپنی خود سپردگی کی خبر سے متعلق مقامی میڈیا کو بھی آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے اجین کے مہکال پولیس اسٹیشن کے قریب خود سپردگی کردی، پولیس وکاس دوبے کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی۔

یاد رہے کہ کانپور انکاؤنٹر میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی وکاس دوبے فرار تھا، اتر پردیش کی پولیس گزشتہ تین دنوں سے اس کو تلاش کررہی تھی، اور جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی تھی۔ وکاس دوبے کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپیے کا انعام بھی رکھا تھا۔

وہیں اجین کے ضلع مجسٹریٹ آشیش سنگھ نے بتایا کہ وکاس دوبے اجین مہاکال مندر جا رہا تھا اسی دوران سکیورٹی گارڈ کے ذریعے اس کے جانے کی خبر ملی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا، فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کانپور انکاؤنٹر کے سات دن بعد وکاس دوبے کو گرفتار کیا گیا ہے، وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے اترپردیش پولیس کی 40 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ لیکن وہ یوپی پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مدھیہ پردیش چلا گیا جہاں اسے اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.