ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں ہندو مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام

کرناٹک کے ضلع بیلگام کے بیلا ہونگل قصبہ میں فرقہ وارانہ یکجہتی کے طور پر ایک مدرسہ کی جانب سے 76 مسلم اور 25 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔

کرناٹک میں ہندو مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام
کرناٹک میں ہندو مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 2:41 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:53 AM IST

مدرسہ انوار العلوم میں دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے 101 جوڑوں کی مولویوں اور پنڈتوں نے اپنے اپنے مذہبی رسومات کے مطابق شادی کروائی۔

اس اجتماعی شادی کا اہتمام بیلا ہونگل قبضہ میں بیلا واڑ کی دس ایکڑ اراضی پر کیا گیا تھا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب ہندو اور مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام ایک مدرسہ کی جانب سے کیا گیا۔

کرناٹک میں ہندو مسلم اجتماعی شادیوں کا اہتمام

اس اجتماعی شادی میں بیلا ہونگل، کٹور ، کھان پور ، راما درگا اور سوادتی تعلقہ سے تعلق رکھنے والے دلہا اور دلہن شامل ہیں۔ اس اجتماعی شادی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دلہوں اور دلہنوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس شادی میں رکن اسمبلی مہانتیش کوجلگی کے علاوہ کئی بڑے رہنما اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔

ہر جوڑے کو کئی ہزار روپیوں پر مشتمل تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تحفوں میں فرج ، بستر اور پلنگ ، سلائی مشین کے علاوہ دیگر گھریلو اشیاء اور کپڑے بھی دیئے گئے۔

اس اجتماعی شادی سے پوری ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم ہوئی جس میں شہریت ترمیمی قانون کے مواقفت اور مخالفت میں بیان بازی جاری ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.