اتر پردیش میں نظم و نسق کو بہتر بنانے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کو حکم دیا ہے کہ بائیک سواروں کو بغیر ہیلمیٹ کے پٹرول نہ دیں۔
ضلع بارہ بنکی میں ہیلمیٹ پہنانے کے لیے حکومت کا نیا فرمان جی کا جنجال بن گیا ہے۔
اس فرمان کے بعد ہونے والی تشویش پر بارہ بنکی کے پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ پولس کے اعلی افسران کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے نظم و نسق کے خراب ہونے کا اندیشے کے ساتھ سکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا، جس کے جواب میں پولیس افسر نے انہیں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب پولس اس سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ اس حکم کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے۔
فی الحال پٹرول پمپ مالکان اس حکم کی پابندی کے لیے راضی تو ہو گئے ہیں، لیکن ان حالات میں اس حکم کا اثر کتنے دنوں تک رہے گا یہ بڑا سوال ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے لیے بارہ بنکی سے محمد عمیر کی رپورٹ