دہلی ہائی کورٹ نے دہلی چھاؤنی علاقے کے راج نگر علاقے میں پانچ سکھوں کے قتل کے الزام میں سجن کمار کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں. سابق کانگریسی رہنما نے اپنی سزا معطل کرنے کی کورٹ سے درخواست کی ہے۔
جسٹس ایس اے بوب ڈے اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے سجن کمار کی عرضی پر پیر کو سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے اور کوئی بھی حکم جاری کرنے سے پہلے اس پر تفصیلی سماعت کی ضرورت ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت اگلے برس موسم گرما میں چھٹی کے دوران ہوگی۔