ETV Bharat / bharat

'غیر یقینی صورتحال سے صلاحیتوں کی جستجو کا موقع فراہم کرتا ہے' - برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ وشواس ترپاٹھی

برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ وشواس ترپاٹھی نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اس جستجو کا موقع فراہم کرتا ہے کہ موجودہ عالمی وبا جیسی غیر یقینی صورتحال کا کیسے بہتر سے بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

head of BRICS Chamber of Commerce and Industry Vishwas Tripathi
برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ وشواس ترپاٹھی
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:53 PM IST

برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت کووڈ-19 سے متاثر عہد میں ذہنی تندرستی اور پیداواری صلاحیتوں کے نظم و نسق کے بارے میں ایک ویبنار منعقد کیا، جس کے مقصد سے فکری تبادلہ خیال اور کام کے ماحول کو صحتمند اور متوازن بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جانا تھا۔

ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ وشواس ترپاٹھی نے کہا کہ ایسے غیر معمولی وقت میں سبھی صنعتی و تجارتی گھرانوں اور انسانی وسائل کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسا سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اداروں میں ہوتا ہے، کوشش کی جاتی ہے کہ ملازمیں کے حوصلے بلند رہیں۔

انہوں نے کووڈ-19 کے اثرات اور مقابلے کی ذہنی تیاری پر اظہار کیا اور بتایا کہ برکس اور دوست ممالک میں صنعتوں کے مفاد کے لیے کام کرنے کے لیے سوسائٹی کے ممتاز ممبروں نے چیمبر کا قیام 2012 میں کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل برکس سی سی آئی ڈاکٹر بی بی ایل مدھوکر نے کہا کہ کون کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اس سے قطع نظر خواہ وہ جرمنی، ہندوستان یا امریکہ کا ہو اس وقت پریشانی میں ہے اور اسے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا مثبت ذہن سے سامان کرنا ہے تاکہ امید اور مقابلے کی طاقت برقرار رہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے اندر بیداری آرہی ہے کہ انہیں ذہنی توازن برقرار رکھنا ہوگا اور پیداور کو یقینی بنانے اور کاروبار کے پہیے کو آگے بڑھتے رہنے دینے کے لیے دلیری کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.