انہوں نے کہاکہ آج جب دنیا 5 جی کی دروازے پر کھڑی ہے تب ملک میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ 2جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2 جی فیچر فون استعمال کررہے ہیں۔ اس مسئلہ پر فوری طورپر ضروری پالیسی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
مسٹرامبانی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران موبائل زندگی کا ضروری حصہ بن کر سامنے آیا ہے اور لوگوں کو طاقتور بنانے کا ذریعہ بنا۔ انہوں نے کہاکہ موبائل نے قوم کو مشکل وقت میں جوڑے رکھا اور معیشت کاپہیہ موبائل کی بدولت گھومتا رہا۔