ETV Bharat / bharat

حکومت، ریاستوں کو جی ایس ٹی کا حصہ دے - بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک

راجیہ سبھا میں ریاستوں کو اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) میں جمع کئےگئے محصولات میں سے ان کا حصہ جلد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا گیا کہ حکومت کو تاخیر کرنے کے لئے وضاحت دینی چاہئے۔

حکومت،ریاستوں کو جی ایس ٹی کا حصہ دے
حکومت،ریاستوں کو جی ایس ٹی کا حصہ دے
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 3:07 PM IST

کانگریس کے دگوجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریاستوں کی مالی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہیں اپنا روزانہ کا کام کاج کرنا مشکل ہورہا ہے۔ مرکزی حکومت کو جلد از جلد جی ایس ٹی میں سے ان کا حصہ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ کو ایوان میں اس تاخیر کی وجہ بتانی چاہئے اور ریاستوں کو ان کا حصہ دینے کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی قانون میں ریاستوں کو2022 تک جی ایس ٹی کا حصہ دینے کا التزام کیاگیا ہے۔ اس مدت کو بڑھا کر 2027کردینا چاہئے۔

بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک نے کہا کہ ریاستوں کو جی ایس ٹی کے حصے کی ادائیگی جلد کرنی چاہئے جس سے ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

بی جے پی کے نارائن لال پنچاریا نے راجستھان کی مقامی فصلوں زیرہ،دھنیا،اسبغول وغیرہ کی بھی کم ازکم امدادی قیمت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کے راجہ منی پٹیل نے مدھیہ پردیش میں ریولے سہولیات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہ بنارس سے ریوا تک اور الہ آباد سے ستنا تک ریل گاڑی شروع کی جانی چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.