ETV Bharat / bharat

کورونا: سرکاری ایجنسیاں ڈرون کا استعمال کرسکیں گی

author img

By

Published : May 4, 2020, 10:39 PM IST

حکومت نے کرونا وائرس کووڈ۔19‘ انفیکشن کے سلسلے میں کنٹرول اور نگرانی کے لئے سرکاری ایجنسیوں کو ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کرونا کو کنٹرول کرنے کے لئے سرکاری ایجنسیاں ڈرون کا استعمال کرسکیں گی

شہری پرواز کی ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے)نے ایک نوٹس جاری کرکے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کو اس چھوٹ کا فائدہ اٹھانے کے لئے Degitalsky.dgca.jov.in پر درخواست دینی ہوگی۔ یہ چھوٹ صرف ہوائی نگرانی، فوٹوگرافی اور پبلک اعلانات تک ہی محدود رہیں گے۔ دیگر سبھی مقاصد کے لئے کووڈ۔19 سے متعلق یا دیگر عام پروسس کے تحت درخواست دینی ہوگی۔

سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ چھوٹ کے ساتھ صرف بیٹری سے چلنے والے ’روٹری ونگ‘ ڈرونوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈرونوں کے محفوظ چلانے کی ذمہ داری استعمال کرنے والی سرکاری ایجنسیوں کی ہوگی۔ انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے جان ومال کو خطرہ نہ ہو۔ انہیں آپریٹنگ کے سات دنوں کے اندر ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر پرواز کی تفصیلات دینی ہوگی جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں فورا ڈی جی سی اے اور وزارت شہری پرواز کو اطلاع دینی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.