ETV Bharat / bharat

متعدی امراض کنٹرول مہم کا آغاز

ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں متعدی بیماری کنٹرول اور دستک مہم کے پہلے مرحلے کے تحت یکم مارچ سے 31 مارچ تک خصوصی مہم چلا کر عوام الناس میں بیداری پیدا کی جائےگی۔

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 3:00 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:15 AM IST

گورکھپور:متعدی امراض کنٹرول مہم کا آغاز یکم مارچ سے

ڈی ایم کے وجیندر پانڈین نے سنیچر کو سبھی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان امراض کی روک تھام کے لئے آپسی تال میل قائم کرتے ہوئے ایک ساتھ کام کیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ سبھی متعلقہ محکموں کی جانب سے چیف میڈیکل افسر دفتر میں 26 فروری تک ایکشن پلان جمع کردیا جائے۔متعدی بیماری کنٹرول مہم یکم مارچ سے شروع کی جائے گی۔

پانڈین نے بتایا کہ دماغی بخار اور مختلف متعدی امراضوں کے ضمن میں پختہ عوامی بیداری مہم کے لئے ضلع میں مارچ میں دستک مہم کا انعقاد کیا جانا ہے۔جس میں تربیت یافتہ طبی کارکن گھر گھر جاکر مختلف بیماریوں سے بچا ؤ اور علاج کے ضمن میں معلومات فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دستک ایک منظم طبی معلومات بیداری پر مبنی حکمت عملی ہے۔ دستک کا لفظی معنی دروازہ کھٹکھٹانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت مختلف امراض اور دماغی بخار سے متعلق معلومات و رویہ میں تبدیلی کے پیغام گاؤں کے ہر ایک گھر اور کنبے تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.