ETV Bharat / bharat

دنیا میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے ہلاک - corona cases in world

دنیا میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد مہلک وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 84.64 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے ہلاک

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 12:34 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 84،64،729 افراد کو متاثر کیا ہے اوراس وبا سے 4،53،290 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ کا پہلا، برازیل کا دوسرا اور برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13،586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 3،80،532 ہوگئی ہے، اسی عرصہ میں 336 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 12،573 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،63،248 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 2،04،711 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 21 لاکھ 89 ہزار 56 افراد متاثر اور ایک لاکھ 18 ہزار 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک نو لاکھ 78 ہزار 142 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 47 ہزار 748 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کا پھیلنا جاری ہے اور اب تک اس ملک میں 5 لاکھ 60 ہزار 321 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 7 ہزار 650 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کورونا وائرس سے برطانیہ میں صورتحال دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ یہاں اب تک 3،01،935 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،373 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک 2،45،268 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2،38،159 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،514 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،494 افراداس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 4638 ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی بدتر ہے۔ فرانس میں اب تک 1،95،272 افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 29،606 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں 1،89،817 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8875 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ پیرو میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کسی موت یا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔اس ملک میں اب تک 2،40،908 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7257 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ترکی میں کورونا سے 1،84،031 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4882 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران ،جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ، میں 1،97،647 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 9272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

میکسیکو میں 19،747 ، بیلجیم میں 9683 ، کینیڈا میں 8361 ، نیدرلینڈ میں 6097 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4087 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956 ، آئر لینڈ میں 1714 اور پرتگال میں 1524 اموات ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 1،60،118 افراد متاثر اور 3093 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.