موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع شملہ کے چھرابڑا میں سیب کا ٹرک گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ یہ ٹرک ناکنڈا سے اڈیشہ جارہا تھا۔ ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جو زخمی ہوا ہے۔ فی الحال حادثہ کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں چل سکا ہے۔
دیگر حادثہ کانگڑا کے نگرکوٹا میں اچانک کار کے درخت سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا۔ جس میں دو لوگوں کی موت اور ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ یہ کار پالمپور کی طرف سے پٹھان کوٹ کی جانب جارہی تھی۔ وہیں زخمی شخص ٹانڈا کے میڈیکل کالج میں زیرعلاج ہے۔
شملہ کے ایک گاوں دھامی کے نزدیک پنچایت چناوگ میں کھنوارا گاوں کے شیو مندر کے نزدیک آج صبح تقریبا چار بجے کار میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولس نے مرنے والے کی شناخت 23 سالہ سوہن لال کے طور پر کی ہے۔ اس حادثہ میں کمار اور مہیش نامی دو شخص زخمی ہوگئے ہیں۔