ETV Bharat / bharat

نوٹ بندی سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی: راہل گاندھی - مودی حکومت کی معاشی پالیسی

حزبِ اختلاف کی پارٹیاں بھارت کی جی ڈی پی کے زوال کے حوالے سے مودی حکومت کی معاشی پالیسیز پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ تازہ ترین نکتہ چینی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی جانب سے کی گئی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔

نوٹ بندی سے تباہ ہوئی ملک کی معیشت: راہل گاندھی

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 12:35 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکمراں جماعت بی جے پر سخت تنقید کی ہے، اس سلسلے میں راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کیا ہے، اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8 نومبر سنہ 2016 کو مودی حکومت کی جانب سے کی گئی نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

راہل گاندھی کے ذریعے ٹویٹر پر جاری کیا گیا ویڈیو

راہل گاندھی نے ملک میں جاری معاشی بحران کے معاملے پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا 'مودی جی کا' کیش فری 'ہندوستان دراصل' مزدور کسان- چھوٹے کاروبار سے پاک بھارت' ہے جو فیصلہ 8 نومبر 2016 کو لیا گیا تھا۔ اس کا ایک خوفناک نتیجہ 31 اگست 2020 کو سامنے آیا۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے، انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے ملک کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.