مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ متاثرہ داکٹر کو انصاف جلد ملا ہے، اس سے پورے ملک نے سکون کی سانس لی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کتنی تکلیف سے گزری ہوگی متاثرہ جس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا اور اس کو جلا کر بہیمانہ قتل کر دیا گیا۔
اس کے درد کے سامنے ہلاک کیے گئے جنسی زیادتی کے ملزمین کا درد کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح سے انکاؤنٹر ہوا ہے ملک نے راحت محسوس کی ہے ۔ملزموں نے جس طرح سے درندگی کی تھی انہیں اس کی سزا ضرور ملنی چاہیے تھی۔