انہوں نے سنہ 1984 میں پاکستان کے خلاف ہونے والی جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہیں دو روز قبل پنچکولا کے کمانڈ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔
گزشتہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
لیفٹیننٹ جنرل ہون کا جنم 4 اکتوبر 1929 میں ہوا تھا اور انہوں نے آپریشن میگھ دوت کی سربراہی کی تھی جس کے نتیجے میں بھارت نے سیاچن پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔