بیرون ممالک سے آنے والے بھارتیوں سے ہوٹلوں کے ذریعہ کوارنٹین کے لیے 14 دنوں کے پیسے لیے جانے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ان لوگوں کو سات دنوں کے پیسے کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھا ہے۔
اس ضخط میں کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں سے ملک کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ہی ہوٹل چودہ دن کی رقم کوارنٹین کے نام پر لے رہا ہے جبکہ مرکزی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق ان کے لیے سات دنوں تک ہی کوارنٹین میں رہنا ضروری ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان لوگوں کو سات دنوں کا پیسہ ہوٹل واپس کریں۔