بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگور کی سماجی تنظیم 'کرناٹک یوا' کی جانب سے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے آر روشن بیگ کی قیادت میں غریبوں اور ضرورتمندوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن کٹز تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر کرناٹک یوا تنظیم کے ذمیداران نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کیا غریب اور متوسط طبقہ سمیت سبھی افراد بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور فی الحال مشکلات سے دو چار ہیں۔ اس لیے ہند و مسلمان سبھی کے درمیان بلا تفریق مذہب و ملت راشن کٹز تقسیم کیے گئے۔
تنظیم کے صدر یاسین نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر گھر ہی میں منائیں اور عید سے پہلے بازاروں میں خریداری سے پرہیز کریں، کیوںکہ کورونا کی وباء اب بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔