نیپال کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑے جانے سے دریائے گھاگھرا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے لیکن اب گھاگھرا کا پانی کم ہو رہا ہے اس باوجود درجنوں گاؤں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
بارش اپنے آخری مرحلے ہے اور کافی دنوں سے نہیں ہوئی ہے لیکن نیپال میں ہوئی شدید بارش نے بارہ بنکی کے سیلاب سے متاثر علاقے کے لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ دوشنبہ کو نیپال سے ڈھائی لاکھ کیوسیک پانی چھوڑے جانے سے گھاگھرا خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ۔
گھاگھرا پہلی دفعہ خطرے کے نشان 106.426 تک پہونچی جبکہ اس سے قبل گھاگھرا 106.076 سے کبھی آگے نہیں گئی تھی۔ گھاگھرا میں سیلاب کی وجہ سے رام نگر اور سرولی غوث پور کے 1 درجن سے زیادہ گاؤں متاثر ہوئے۔
فی الحال نیپال کی جانب سے پانی چھوڑا جانا کم ہو گیا ہے. جس کی وجہ سے گھاگھرا کی آبی سطح کم ہو رہی ہے اور سب کچھ خطرے کے باہر ہے۔ سیلاب سے متاثر علاقوں میں انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔