اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ خود فرانسیسی وزیر دفاع فارورینس پارلے بھی موجود تھیں۔
ہریانہ کے انبالہ میں واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں ایک شاندار تقریب میں پانچ طیارے فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکاڈرن کا حصہ بنے۔ یہ طیارے گزشتہ 27 جولائی کو بھارت آئے تھے۔
اس سے قبل رفائل نے بھارت کے دیگر لڑاکو طیاروں کے ساتھ اپنی طاقت اور جوہر کا فضا میں مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:
حقیقی لائن آف کنٹرول پر چینی افواج کی تعیناتی میں مزید اضافہ
تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔