حال ہی میں اس فلم کا پہلا لک ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے ادا کررہے ہیں۔
بایوپیک فلم بنانے کے لیے معروف ڈائریکٹر امنگ کمار ان دنوں گجرات میں مقیم ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ شوٹنگ کے وقت عام لوگوں سے بات کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سےڈائریکٹر گجراتی سیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امنگ گزشتہ دو ماہ سے گجرات میں ہیں اور عام لوگوں سے گجراتی میں بات کر کے خود ہی اپنے من سے گجراتی سیکھ رہے ہیں۔ امنگ تھوڑی بہت گجراتی سمجھتے اور بولتے بھی ہیں۔