ETV Bharat / bharat

میزورم میں زلزلے کے جھٹکے - میزورم میں زلزلے کے جھٹکے

میزورم میں زلزلے کے جھٹکے پانچویں مرتبہ محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

میزورم میں زلزلے کے جھٹکے جاری
میزورم میں زلزلے کے جھٹکے جاری
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:17 AM IST

میزورم میں ایک اور بارپھر زلزلے کی اطلاع ہے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ماپی گئی۔ گزشتہ دو دنوں میں اس پہاڑی ریاست میں یہ پانچواں زلزلہ تھا۔

زلزلہ صبح 1:14 پر آیا اور چمپھائی سے 21 کلومیٹر جنوب میں آیا۔

اس سے قبل منگل کے روز، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ 4.1 ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ چمپھائی کے 31 کلومیٹر دور جنوب جنوب مغرب (ایس ایس ڈبلیو) میں آیا تھا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مشرقی میزورم کے چمفئی علاقے میں اور میانمار سے ملحقہ دیگر شمالی مشرقی میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے سبب عمارتوں اور اہم تنصیبات سمیت 31 ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔

22 جون کو، میزورم کے وزیر اعلی زورمتھنگا نے کہا کہ 12 گھنٹوں کے عرصے میں دو زلزلوں نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا۔

اس سے قبل ریاست میں اتوار کی شام 4.16 بجے 5.1 شدت کا زلزلہ اور جمعرات کی شب 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.