ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اور رہنماؤں کا ردعمل - kts tulsi on farm act

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک بھر کے کسان احتجاج کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

leaders reaction
leaders reaction
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 10:58 AM IST

متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو درست قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما پی ایل پُنیا نے کہا کہ یہ قوانین کسانوں کے حق میں نہیں ہے اور اس سے انہیں نقصان ہوگا اس لیے حکومت کا چاہیے کہ فوراً ان قوانین کو واپس لے۔

زرعی قوانین پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

اس کے علاوہ قانون داں اور کانگریس کے رہنما کے ٹی ایس تُلسی نے کہا کسانوں کا احتجاج برحق ہے کیوں انہیں نئے زرعی قوانین سے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا اس لیے حکومت فوری طور پر کسانوں کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے زرعی قوانین کو منسوخ کرے۔

شیوسینا رکن پارلیمان پرینکا چتُرویدی نے کہا کہ 'حکومت کہہ رہی ہے کہ زرعی قوانین سے کسانوں کی آمدنہ دگنی ہوگی اور یہ بات حکومت سنہ 2014 سے کہہ رہی ہے نیز مزید یہ کہ حکومت یہ کہنا چاہ رہی ہے کہ کسانوں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی نہیں ہے۔

دوسری جانب مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 جنوری کو ہونے والی بات چیت میں کسان تنظیمیں تینوں زرعی قوانین کے سلسلے میں نقطہ وار بات چیت کریں اور ان قوانین کا متبادل پیش کریں۔

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اتوار کے روز احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں سے زرعی اصلاحات کے تین قوانین کو منسوخ کرنے کی ضد چھوڑ کر ان کا متبادل پیش کرنے کی درخواست کی۔

نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل پر کھلے ذہن سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو ہونے والی بات چیت میں کسان تنظیمیں تینوں زراعتی قوانین کے سلسلے میں نقطہ وار بات چیت کریں اور ان قوانین کا متبادل پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے ان قوانین پر عمل درآمد روک دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کسان تنظیم کو ٹھوس متبادل پیش کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.