چینی ایپ ٹک ٹاک یقیناً کافی زیادہ لوگوں کے لیے پابندی سے قبل سیرو تفریح کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی ذریعہ بھی تھا لیکن اب یہ دھوکہ دینے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اس ایپ کو بند کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک سے متأثر لوگ اسے غیر قانونی طریقوں سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی خواہش کے نتیجے میں سائبر مجرموں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔
متعدد افراد ٹک ٹاک اے پی کے کو آن لائن سرچ کر کے ممنوعہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اے پی کے ایک ایسی فائل ہے جس کے ذریعہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
سائبر مجرم اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجے گئے لنک کے ذریعہ دھوکہ دے رہے ہیں، دراصل واٹس ایپ پر ایک پیغام وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص لنک سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو وہ دوبارہ ٹک ٹاک استعمال کرسکے گا۔
ای ٹی وی بھارت اس طرح کے لنک کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ لوگ اس کے پیچھے کی حقیقت جان سکیں۔
واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے گئے لنک پر کلک کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ میں موجود تمام نمبرز کو فوری طور پر سائبر کرائم میں منتقل کر دیے جاتے ہیں اور پھر کانٹیکٹ لسٹ تک رسائی آسان ہوجاتی ہے، جبکہ لنک سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا شخص مایوس ہوجائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ بہت سے آن لائن اشتہاروں کی طرف جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں سائبر حملے کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے ڈاٹا کی رازداری پر سمجھوتہ کرتے ہیں کیونکہ یہ لنک دراصل مالویئر ہے، جو آپ کے فون سے ڈاٹا فشنگ میں استعمال کیے جاتے ہیں، سائبر مجرم آپ کے فون پر مالویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں
جعلی ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کا مطلب
- سائبر مجرم ایس ایم ایس لنک اور واٹس ایپ لنک بھیج کر ٹِک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہتے ہیں۔
- لنک پر کلک کرتے ہی مالویئر فون سے معلومات ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے۔
- فون میں موجود کانٹیکٹ نمبر کو لنک بھیجنے والا شخص منتقل کرتا ہے۔
- اس کے علاوہ وہ فون میں محفوظ پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔
کیا کریں؟
- ہمیشہ لنک میں بھیجی گئی ویب سائٹ کی ہجے (اسپیلنگ) کی تفتیش کریں۔
- فون میں موجود سافٹ ویئر کے ذریعہ مالویئر کو مستقل چیک کریں۔
کیا نہ کریں؟
- ممنوعہ ایپ سے متعلق ایس ایم ایس اور واٹس ایپ سے پرہیز کریں۔
- کسی بھی ایسی منسلک لنک کو نہ کھولیں جس میں کہا گیا ہو کہ حکومت کی نگرانی سے بچنے میں یہ آپ کی مدد کرے گا۔
- حکومت کی جانب سے ممنوعہ ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں، یہ غیر قانونی ہے۔
ماہرین کی رائے؟
- بیداری ہی محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے۔
- کانٹیکٹ لسٹ حاصل کر کے ہیکرز دوسرے لوگوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
- ایسے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں جو آپ کو ممنوعہ ایپس تک رسائی فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔