ETV Bharat / bharat

کورونا کے خلاف جنگ میں ہر شہری سپاہی ہے: مودی - من کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ خصوصی ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ساتھ جاری جنگ میں ملک کا ہر شہری سپاہی ہے۔

من کی بات
من کی بات
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 12:38 PM IST

Updated : Apr 26, 2020, 1:11 PM IST

وزیراعظم نے کہا کہ 'کووڈ 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی عوام کے ذریعے چلائی جا رہی ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ لڑائی ممکن نہیں ہے نیز ابھی تک عوام نے حکومت اور پولیس کا بخوبی ساتھ دیا ہے۔

من کی بات

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا ہے اور نا صرف طبی عملہ بلکہ صفائی ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے تئیں بھی عوام کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ 'جب عالمی رہنما مجھ سے کہتے ہیں، ہندوستان کا شکریہ، ہندوستان کی عوام کا شکریہ، تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے، بھارت اپنے شہریوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور ملک کو صحت مند بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل صورتحال، ہر لڑائی، کچھ نا کچھ سبق دیتی ہے اور عزم طاقت کے ساتھ جس طرح سے عوام نے کورونا کے خلاف محاذ سنبھالا ہے اس سے ملک میں نئی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہر شہر اور ہر گلی میں لوگ ایکدوسرے کی مدد کرتت ہوئے نظر آ رہے ہیں اور غریبوں کے لیے راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی عوامی لڑائی ہے اور اس میں حکومت بھی عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 26, 2020, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.