بھارتی سفارتخانہ نے اعلان کیا جو لوگ بھارت واپس جانا چاہتے ہیں وہ سفارتخانہ کی ایک خاص شیٹ بھریں، جس کا لنک ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ سفارتخانہ کی جانب سے یہ کوشش در اصل بھارتی شہریوں کے انخلاء کے منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔
تاہم سفارتخانہ نے واضح کیا ہے کہ ابھی انخلاء کا کوئی بھی ایسا آپریشن نہیں چلایا جارہا ہے، فی الحال تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔