ETV Bharat / bharat

کچرے کے ڈھیر سے سیاحتی مقام متاثر - اچھہ بل

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے میں خوبصورت سیاحتی مقام کے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے حکومت کی جانب سے ہی آلودہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 8, 2019, 10:17 PM IST

وادی میں سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات کو جاذب نظر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کے بلند بانگ دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر وہ سبھی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

اس کی ایک مثال ضلع اننت ناگ کا اچھہ بل علاقہ ہے، جہاں معروف سیاحتی مقام مغل باغ کی جانب جانے والی رابطہ سڑک کے کنارے محکمہ میونسپلٹی نے ڈمپنگ سائٹ بنا رکھا ہے۔

سیاحتی مقام ڈمپنگ سائٹ کی بھینٹ چڑھ رہا ہے

اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے مختلف سیاحتی مقامات میں اچھہ بل اپنی قدرتی خوبصورتی کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔یہاں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں ریاستی، ملکی اور غیر ملکی سیاح معروف مغل باغات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

اس علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں سے حکومت کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ تاہم اس خوبصورت جگہ کے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے حکومت کی جانب سے ہی آلودہ کیا جا رہا ہے۔

میونسپل حکام کی جانب سے اچھہ بل علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے۔ اور یہ کام گزشتہ پندرہ برسوں سے مسلسل جاری ہے۔

علاقہ میں موجود ڈمپنگ سائٹ نہ صرف سیاحوں کا من خراب کر رہی ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی درد سر ہے۔ اس جگہ پر کافی بدبو اور کتوں کی موجودگی سے راہ گیروں خاص کر اسکولی بچوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی اچھہ بل کے سیکریٹری بشیر احمد نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ کے لیے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مقام پر کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس ڈمپنگ سائٹ سے علاقہ کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔تاہم یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور اس کے کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

واضح رہے کہ سیاحتی صنعت کو کشمیر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔اس سے ریاست کے خزانے کو سالانہ کروڑوں کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

Intro:

Body:وادی میں سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات کو جاذب نظر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں ۔تاہم زمینی سطح پر وہ سب دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

اس کی ایک اور مثال ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں مل رہی ہے ۔جہاں معروف سیاحتی مقام مغل باغ کی جانب جانے والی رابطہ سڑک پر محکمہ میونسپلٹی نے ڈمپنگ سائیٹ بنائی ہے۔

اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

ضلع اننت ناگ کے مختلف سیاحتی مقامات میں اچھہ بل اپنی قدرتی خوبصورتی کے اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے ۔یہاں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں ریاستی ملکی و غیر ملکی سیاح مشہور و معروف مغل باغات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

اگرچہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں سے سرکار کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔تاہم اس خوبصورت جگہ کے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے سرکار اسے خودہی آلودہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

میونسپل حکام کی جانب سے اچھہ بل علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے۔اور یہ کام گزشتہ پندرہ برسوں سے مسلسل جاری ہے۔اس عمل سے ظاہری طور پر سوچھ بھارت مشن کا درس دینے والے سرکاری عہدے داروں کی اصلیت بھی سامنے آ جاتی ہے۔

علاقہ میں موجود بد نما داغ جیسی یہ ڈمپنگ سائیٹ نہ صرف سیاحیوں کا من خراب کر رہی ہے بلکہ عام لوگوں کے لئے بھی درد سر بنی ہوئی ہے ۔اس جگہ پر کافی بدبو ہونے اور کتوں کی موجودگی سے راہ گیروں خاص کر اسکولی بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی اچھہ بل کے سیکریٹری بشیر احمد نے کہا کہ ڈمپنگ سائیٹ کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مقام پر کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس ڈمپنگ سائیٹ سے علاقہ کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ کو اعلی حکام کی نوٹس میں لا کر مسئلہ کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

سیاحتی صنعت کو کشمیر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔اس سے ریاست کے خزانے کو سالانہ کروڑوں کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔سرکار کو چاہئے کہ وہ یہاں کے سیاحتی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ اس صنعت کو تقویت ملے۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے اننت ناگ سے میر اشفاق کی خصوصی رپورٹ ۔

بایٹ۔۔۔01۔۔۔طالب علم
بایٹ۔۔02۔۔۔۔بشیر احمد۔۔سیکریٹری میونسپل کمیٹی اچھہ بل

Conclusion:اننت ناگ سے میر اشفاق کی خصوصی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.