کورونا وائرس سے نمٹنے کیے لیے تھرمل کیمرا لیس ڈرون کا استعمال کرکے اس کے مشتبہ مریضوں کی پہچان کی جا سکتی ہے۔
ڈرون الیکٹرک کیریئر اور کلین ٹیکنولوجی جیسے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو صلاح و خدمات دینے والی کمپنی آلٹرنیٹو گلوبل کے مالک انکت کمار نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ ابھی کرفیو کی خلاف ورزی کی نگرانی کےلئے مہاراشٹر میں ڈرون کا استعمال ہورہا ہے۔اترپردیش ،مہاراشٹر،تمل ناڈو اور کیرالہ میں ڈرون کے ذریعہ سے عوامی اعلانات کئیے جارہے ہیں۔اس کا استعمال کورونا کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کےلئے کیا جاسکتا ہے،لیکن اب تک کسی ریاست نے اسے اپنایا نہیں ہے۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ ڈرونز پر تھرمل کیمرے لگاکر کورونا کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کی جاسکتی ہے۔تھرمل کیمروں سے ان لوگوں کا پتہ چل سکے گا جن کے جسم میں درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہے۔اس طرح کوویڈ 19کے مشتبہ مریضوں کی جلد شناخت ہوسکے گی جس سے اس مرض کا انفیکشن زیادہ نہیں پھیلے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کملپنی دہلی اور کچھ دیگر ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ اس سلسلے میں بات کررہی ہے تاکہ تھرمل کیمرا لیس ڈرونوں کا استعمال کورونا کے انفیکشن کو روکنے میں کیا جاسکے۔یہ کیمرے گھروں کے اندر بیٹھے لوگوں کے جسم میں درجہ حرارت کو ناپنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس سے پتہ چل سکے گا کہ کس گھر یا عمارت میں کوئی شخص بخار سے متاثر ہے۔
آلٹرنیٹو گلوبل کے بانی نے کہا کہ دوردراز کے علاقوں سے مشتبہ کے نمونے جمع کرکے لیب تک پہنچانے وی ٹی ایم کٹ بھیجنے میں بھی ان ڈرونز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور جانچ کی رپورٹ جلد مل سکے گی۔