دارالحکومت دہلی میں ان کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر دہلی کی کچھ سڑکوں پر آمد ورفت مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق 24 فروری کی شام دہلی کینٹ، دہلی گڑگاؤں روڈ کے قومی شاہراہ 48 دھولہ کنواں، چانکیا پوری، ایس پی مارگ، رام منوہر لوہیا، گول چکر اور اس کے مضافات کے سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک آمد ورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 25 فروری کی شام چانکیا پوری، رام منوہر لوہیا گول چکر، دھول کنواں دہلی گیٹ دہلی گڑگاؤں روڈ پر ٹریفک ڈائورژن رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی 30 خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں۔یہ سبھی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ نے دہلی پولیس کے ساتھ مل کر پورا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
یہاں بتا دیں کہ کہ صدر ٹرمپ دہلی کے ہوٹل موریہ شیریٹن میں قیام کریں گے، جہاں پہلے ہی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے دورے کے دوران دہلی پولیس نے پہلی بار نائٹ ویزن کے ہائی ڈیفینیشن کے سی سی ٹیو ی کیمرے لگائے ہیں، اس کے علاوہ ایک کنٹرول روم بھی بنایا گیا جہاں سے علاقے کے گوشوں گوشوں پر باریکی سے نظر بنائے رکھا جائے گا۔
ٹرمپ کی سکیورٹی میں دہلی پولیس کےعلاوہ این ایس جی کے کمانڈو، سواٹ کمانڈو، این ایس جی کی اینٹی ڈون ونگ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
دہلی پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے سفر کا آغاز کریں۔ اور کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔