بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھونی نے امرپالی نامی کمپنی کی تشہیر کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ لیکن کمپنی نے انہیں اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا جس کے لیے دھونی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
دھونی نے 6 سال تک امرپالی گروپ کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امرپالی نامی ایک کمپنی نے سنہ 2009 میں دھونی کے ساتھ کمپنی کی تشہیر کا معاہدہ کیا تھا لیکن تشہیر کرنے کے باوجود کمپنی نے دھونی کو معاوضہ ادا نہیں کیا جس کے لیے دھونی اب سپریم کورٹ میں اس کمپنی کےخلاف عرضی داخل کریں گے۔
واضح رہے کہ دھونی نے مذکورہ کمپنی پر 40 کروڑ روپے بقایا کا الزام لگایا ہے۔
دھونی نے عرضی کے ساتھ معاہدے کی کاپی بھی منسلک کی ہیں۔