اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش سنگھ سبکدوش ہوگئے۔ان کی جگہ پر ہتیش چند اوستھی کو یو پی کا عبوری ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔
مسٹر سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں روایتی طریقے سے الوداعیہ دیا گیا۔مسٹر سنگھ کی جگہ پر عبوری ڈی جی پی کی ذمہ داری سنبھالنے والے مسٹر اوستھی 1985 بیچ کے افسر ہیں اور 14 برس تک سی بی آئی میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔او پی سنگھ نے 23 جنوری 2018 کو یو پی ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ان کی سبکدوشی کے بعد سینیئر آئی پی ایس افسر ایچ سی اوستھی کو کارگزار ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پلاسٹک کے خاتمہ کےلیے پٹسن کے استعمال کی اہمیت
مسٹر اوستھی نے میڈیا کو اپنی ترجیحات گنائیں۔ اور ریاست میں امن و امان بحال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔