ETV Bharat / bharat

ترقی کی کنجی گاؤں کے پاس ہے: ڈالمیا - ترقی کی کنجی گاؤں کے پاس ہے: ڈالمیا

کسی بھی ملک کی معیشت تب تیزی سے بڑھتی ہے جب وہاں ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ترقی کی کنجی گاؤں کے پاس ہے: ڈالمیا
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 9:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:46 AM IST

ملک کے معروف صنعت کار سنجے ڈالمیا نے معیشت میں جاری سست روی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جاری سرد مہری کی وجہ سے بھارتی معیشت کی سرگرمی ماند پڑگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شعبے میں ڈیمانڈ بڑھانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور گاؤں کی ترقی کے بغیر معیشت کو بہتر کرنا مشکل ہوگا۔

ڈالمیا نے کہا ہے کہ ان دنوں بھارتی معیشت میں سستی روی کے ہر جگہ چرچے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن معیشت کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے صنعت کاروں سے رائے ومشورہ طلب کررہی ہیں۔

ڈالمیا کا کہنا ہے کہ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے صحیح اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت تب تیزی سے بڑھتی ہے جب وہاں ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ طلب میں اضافہ ہونے سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.