ETV Bharat / bharat

'عالمی سطح پر سپلائی چین کے لیے بھارت مسلسل کوشاں'

آٹوموٹو کمپوینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک آن لائن میٹنگ سے مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہمیں کاروبار کو بڑھانے، مسابقتی قیمتوں پر واقعتا اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے اور قابل اعتماد شراکت دار بننے کی شدید ضرورت ہے'۔

demand for trusted partners in global supply chains: piyush goyal
'عالمی سطح پر سپلائی چین کے لیے بھارت مسلسل کوشاں'
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 7:12 AM IST

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے انڈین آٹوموٹو مینوفیکچررز سے بھارت کو مضبوط، خود کفیل اور موثر بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

انھوں نے ایک آن لائن کانفریس میں کہا ہے کہ 'بڑے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے اور اعتماد کے ساتھ ترقی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آٹوموٹو کمپوینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ایم اے) کے 60 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'لچکدار عالمی رسد چین میں قابل اعتماد شراکت داروں کی بہت زیادہ مانگ ہے'۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر موصوف نے کہا کہ 'بھارتی صنعتیں مستقبل کے لئے تیار ہیں اور کورونا وائرس (کووڈ-19) کے بعد کی دنیا میں فاتح بننے والی ہیں'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'اس بحران کے وقت ہمارے کاروبار کے لیے کئی مواقع ملے ہیں۔ تجارت کو فروغ دینے، ٹکنالوجی میں اضافے، معیار کو بڑھانے، معلومات جمع کرنے اور انھیں پھیلانے کے اقدامات ضروری ہیں۔ اس کے ذریعے ہم مابعد کورونا بھی سب سے آگے بڑھ سکتے ہیں'۔

گوئل نے کہا کہ 'پورے ملک نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خود کفیل بھارت کے نظریہ کو اپناتے ہوئے باقی دنیا کے ساتھ طاقت اور اعتماد کی پوزیشن میں ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'لچکدار عالمی رسد چین میں قابل بھروسہ شراکت داروں کا بہت بڑا مطالبہ ہے'۔

وزیر نے کہا ہے کہ 'ہم اپنی عالمی مصروفیت کو بڑھا دیں گے۔ ہمیں کاروبار کو بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر واقعتا اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے اور قابل اعتماد شراکت دار بننے کی شدید ضرورت ہے'۔

گوئل نے اس دوران بھارتی معیشت کے مثبت رجحانات کے بارے میں بات کی، جو وزیر ریلوے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ہمیں سپلائی بیلٹ کو مضبوط کرنے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، لاگت کے ہر عنصر کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر حل تلاش کرنا چاہئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.