ETV Bharat / bharat

دہلی یونیورسٹی کی تیسری کٹ آف لسٹ جاری، داخلے کے مواقع کم - delhi university admission

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020۔21 میں داخلے کے لیے اب مواقع کم ہیں کیونکہ پہلی اور دوسری کٹ آف لسٹ کو ملا کر 70 ہزار سیٹ میں سے اب تک 52 ہزار سے زائد ایڈمیشن ہوچکے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 10:50 AM IST

دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں ڈگری کورسز کے لیے داخلے جاری ہیں اسی کے تحت یونیورسٹی نے سنیچر کو دیر شام میں تیسری کٹ آف لسٹ جاری کی۔

تیسری کٹ آف لسٹ کے مطابق بی کام، بی کام آنرز، انگلش آنرز، اکنامک آنرز اور پالیٹیکل آنرز سمیت متعدد ڈگری کورسز میں داخلے کے مواقع ختم ہوچکے ہیں۔

لیکن ہندو کالج، شری رام کالج آف کامرس، لیڈی شری رام کالج فار ویمن، ہنسراج کالج، رامانجن کالج، دیال سنگھ کالج، کروڑی مل کالج اور رامجس کالج شامل میں ابھی بھی داخلے کے مواقع ہیں۔

تعلیمی سال 2020۔21 کے لیے دہلی یونیورسٹی میں پہلی اور دوسری کٹ آف لسٹ کو ملا کر یونیورسٹی کی 70 ہزار سیٹ میں سے 52 ہزار 183 سیٹ پر ایڈمیشن ہوچکے ہیں اور طلبأ نے اس کی فیس بھی ادا کردی ہے۔

یونیورسٹی نے سنیچر کو دیر شام میں تیسری کٹ آف لسٹ جاری کی

اس کے علاوہ ڈی یو میں جنرل کیٹیگری کے طلبأ کے لیے داخلے کے مواقع انتہائی کم ہیں کیونکہ یہاں کے تمام کالجز میں جنرل کیٹیگری کی سیٹ پر داخلے ہوچکے ہیں اور تیسری کٹ آف لسٹ میں صرف ریزرو طبقے کے طلبأ کو ہی داخلے کے مواقع زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ تیسری کٹ آف لسٹ کے لیے امیدوار طلبأ 26 تا 28 اکتوبر شام پانچ بجے تک ایڈمیشن لے سکتے ہیں وہیں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 11:59 بجے تک کا موقع دیا گیا ہے۔

رواں برس کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلے کے تمام مراحل کو آن لائن طریقے سے ہی انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.