ETV Bharat / bharat

تنخواہ نہ ملنے پر اسکول اسٹاف نے منیش سسودیا سے شکایت کی

دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے زیرانتظام چل رہے 'گرو ہرکشن پبلک اسکول' (جی ایچ پی ایس) لونی روڈ کے اسٹاف نے تنخواہ نہ ملنے اوردیگر مسائل کے سلسلے میں ڈپٹی وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کو خط تحریر کیا ہے۔

Delhi School Teacher's problems
تنخواہ نہ ملنے پر اسکول اسٹاف نے منیش سسودیا سے شکایت کی
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 12:53 AM IST

جی ایچ پی ایس اسٹاف ایسوسی ایشن نے خط لکھ کرمنیش سسودیا سے دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے اسکول اسٹاف کو تنخواہ نہ دیئے جانے کی شکایت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل جسونت کور نے ڈپٹی سی ایم کو یہ بھی بتایا کہ دہلی گردوارہ کمیٹی ایجوکیشن انفورسمنٹ کے ذریعہ گذشتہ 17 اپریل کو پاس کئے گئے نوٹی فیکشن کی بھی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

سبزی فروشوں کا احتجاج

اس نوٹی فیکیشن میں کمیٹی کو اسکول اسٹاف کو وقت پر تنخواہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن نے اس خط میں الزام لگایا ہے کہ تعلیمی سیشن 2019-20 میں ایک استاد نے ایک بھی کلاس کے بچوں کو پڑھائے بغیر ہی پوری تنخواہ اسکول سے لی ہے کیونکہ وہ کمیٹی کے سینئر عہدیدار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.