ETV Bharat / bharat

سکھ برادران نے دہلی جامع مسجد کو سینیٹائز کیا - delhi jama masjid sensitized by sikh

سنہ 1999 سے ہی یونائٹیڈ سکھ تنظیم دنیا کے 11 ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد سے متعلق خدمات انجام دے رہی ہے۔

sdf
sd
author img

By

Published : May 25, 2020, 5:54 PM IST

دارالحکومت دہلی میں واقع شاہی جامع مسجد میں یونائٹیڈ سکھ تنظیم کی جانب سے سکھ برادران نے سینیٹائز کیا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اس دوران ان تمام عمارتوں کو حکومتی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سینیٹائز کیا جا رہا ہے جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل ہے۔ اسی فہرست میں اب دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد بھی شامل ہو گئی ہے۔

ویڈیو

آپ کو بتا دیں کہ سنہ 1999 سے ہی یونائٹیڈ سکھ تنظیم دنیا کے 11 ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد سے متعلق خدمات انجام دے رہی ہے۔

جب سے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے تب سے یہ تنظیم بھوکوں کو خانہ کھلانے اور ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹ مہیا کرانے میں مصروف تھی۔ اسی دوران تنظیم کی جانب سے جامع مسجد کے نائب امام سے رابطہ کر کے مسجد کو سینیٹائز کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی، جس کے بعد نائب امام کی کی نگرانی میں مغلیہ دور حکومت کی اس مسجد کو سینیٹائز کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے دہلی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کیا گیا ہے تبھی سے ہی تمام مذہبی مقامات پر پابندی عائد ہے، جس کے بعد دہلی کی شاہجہانی مسجد کو بھی بند کر دیا گیا تھا، اس دوران جمعہ کے روز عوام کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی نہ ہی آج عید کے روز کسی کو مسجد میں اجازت ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.