بی جے پی رہنما مسلسل اروند کیجریوال پر شاہین باغ میں جاری دھرنا کی حمایت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے از خود اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنے کے قریب کپل گوجر نامی ایک شخص نے جا کر ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
تازہ معاملہ میں کپل گوجر کی کچھ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کر رہی ہیں جس میں کپل گوجر کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور رہنماوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ شاہین باغ علاقے میں گولی چلانے والا شخص عام آدمی پارٹی کا رکن ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی دہلی پولیس کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ 'اگر کپل گوجر کا عام آدمی پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی رشتہ ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔'
انہوں نے بی جے پی مزید الزام تراشی کرتے ہوئے اسے انتخابی اسٹینڈ بتایا ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا انہوں نے جب سب کچھ استعمال کر لیا تو اب کچھ نہیں بچا، بی جے پی اب دہلی پولیس کا استعمال کررہی ہے، اور ان کی اس گندی سیاست کو پرا ملک دیکھ رہا ہے'۔