دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے قافلے میں زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے وہ رٹرننگ آفس وقت پر نہیں پہنچ سکے، انہیں تین بجے تک رٹرننگ آفس پہنچنا تھا لیکن ان کے قافلے میں بڑی تعداد میں ان کارکنان اور ان کے حامی پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلی ہیں، سنہ2013 میں پہلی مرتبہ وہ رکن اسمبلی مقرر ہو کر دہلی کے وزیر اعلی بنے تھے لیکن 47 دنوں میں ہی ان کی حکومت گر گئی پھر سنہ2015 میں دوبارہ انتخاب ہوا اور ان کی عام آدمی پارٹی نے 70 اسمبلی نشستوں میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کی۔ اروند کیجریوال دوسری مرتبہ دہلی کے وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔