ETV Bharat / bharat

بے قابو کار دسہرہ میلے میں گھس گئی، ایک ہلاک

گیا میں پیش آئے کار حادثے کے بعد کار سوار شخص نے کسی طرح گاڑی سے اتر کر خود کو جی آر پی تھانہ کے حوالے کر دیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔ اسی دوران بھیڑ نے مشتعل ہوکر وہاں موجود کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا ۔

بے قابو کار دسہرہ میلے میں گھس گئی، ایک ہلاک
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 7:22 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ریلوے اسٹیشن احاطے میں گذشتہ رات کار کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا اور ساتھ ہی تین افراد شدید طور پر زخمی ہو ئے ہیں۔

زخمی افراد کو علاج کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار سوار نشے کی حالت میں تھا، حادثہ پیش آنے کے بعد مشتعل افراد نے کار سمیت کئی گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

بے قابو کار دسہرہ میلے میں گھس گئی، ایک ہلاک

واقعہ کی اطلاع پاتے ہی جی آر پی، آر پی ایف اور ضلع پولیس افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔

مزید پڑھیں:'این آر سی کا بہانہ، مسلمانوں پر نشانہ'

حالات کومعمول پر لانے کے لیے جنکشن کا پورا احاطہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

دسویں کی رات دسہرہ کا میلہ اور مورتیوں کو دیکھنے کے لیے لوگ جمع تھے، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق اسٹیشن احاطہ میں ایک بے قابو کار میلے علاقے میں داخل ہوگئی تھی، جس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

کار سوار شخص نے کسی طرح گاڑی سے اتر کر خود کو جی آر پی تھانہ کے حوالے کر دیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔ اسی دوران بھیڑ نے مشتعل ہوکر وہاں موجود کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا ۔

ہلاک شخص کے چچیرے بھائی نے بتا یا کہ 'وہ جہان آباد ضلع کے رہنے والے ہیں اور یہاں دسہرہ کامیلہ دیکھنے آئے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا'۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا کے ریلوے اسٹیشن احاطہ میں منگل کی دیررات کو ایک کار کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ، جبکہ تین افراد شدیدطورسے زخمی ہوئے ہیں ۔تینوں زخمی افراد کو علاج کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج واسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔کارسوار افراد نشے کی حالت میں تھے ۔ مشتعل افراد نے ایک فورویلر گاڑی سمیت ایک رکشہ ، ایک بولیٹ گاڑی اور ایک اسکوٹی گاڑی کو نذرآتش کردیاہے ۔ Body: ۔
واقعہ کی اطلاع پاتے ہی جی آرپی ، آرپی ایف اور ضلع پولیس کے افسران وجوان جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا ۔حالات کومعمول پر لانے کے لئے جنشکن کے پورے احاطہ پولیس چھاونی میں تبدیل ہوگیاتھا . دشہرہ کی دسویں کی رات کو بڑی تعداد میں لوگ مورتیوں کودیکھنے پہنچے تھے ۔اسی دوران یہ حادثہ پیش آیاہے ۔مہلوک شخص کے ساتھ موجودرہے ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ لوگ جہان آباد ضلع کے ر ہنے والے ہیں اور یہاں دشہرے کامیلہ دیکھنے آئے تھے Conclusion:اطلاعات کے مطابق اسٹیشن احاطہ میں واقع ایک دفتر کے پاس بے قابو فورویلر گاڑی میلے علاقے میں داخل ہوگئی جس میں چار افراد اسکی زدمیں آگئے ۔جس میں ایک شخص کی موت وہیں پرہی ہوگئی ۔جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔کارسوار شخص نے کسی طرح گاڑی سے اتر کر خود کو جی آرپی تھانہ میں سرینڈر کردیا جس سے اسکی جان بچ گئی ۔اس دوران بھیڑ مشتعل ہوکر گاڑی کوآگ کے حوالے کردیا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.