ETV Bharat / bharat

اتر پردیش میں مزدور بارش کی مار سے بے حال - اتر پردیش میں بارش کی مار سے مزدور بے حال

روٹی، کپڑا اور مکان یہ ایک انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے لیکن غربت کا یہ عالم ہے کہ کچھ لوگ اس سے بھی محروم ہیں لیکن سرکار کے دعوے بڑے بڑے ہیں۔

اتر پردیش میں مزدور بارش کی مار سے بے حال
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 5:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:50 AM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پچھلے 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور ابھی بارش رکنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ایسے میں جو لوگ روز کماتے اور روز کھاتے ہیں انہیں بڑی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ چاہے سبزی بیچنے والے ہوں، ریڑھی لگانے والے ہوں یا پھر رکشہ چلانے والے ہوں تیز بارش کے سبب ان کی زنگی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

اتر پردیش میں مزدور بارش کی مار سے بے حال

ای ٹی وی بھارت نے تیز بارش کے موسم میں کچھ رکشہ چلانے والوں کی مشکلات جاننے کی کوشش کی۔ راہل کمار جو کہ سیتا پور کے رہنے والے ہیں اور یہاں روزی روٹی کمانے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے سواری نہیں مل رہی لہٰذا ہم پل کے نیچے ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 100-200 روپیہ روزانہ کماتے ہیں اس کے بعد کھانے کے لئے جاتے ہیں لیکن آج ایسا نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس کھانے پینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، اس لیے چپ چاپ یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

راکیش نام کے رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ہماری زندگی تو ایسی ہے کہ روز کنواں کھودنا ہے اور روز اسی سے پانی بھی پینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے بڑی پریشانی ہے۔ ہمارے لئے نہ ہی مکان ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا کوئی خاص بندوبست ہے۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت وہ ہمارے پاس آتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں لیکن جب مکان یا کوئی سہولت دینے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے ہی ملازمین یا کوئی اپنے خاص آدمی کو دیتے ہیں اور ہمیں نظر انداز کردیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز سے بھوکے ہیں کیونکہ انہیں کوئی سواری نہیں ملی۔جب سے ای رکشا کا چلن عام ہوا ہے تب سے ان رکشہ والوں کی حالت کافی خراب ہے۔ ایسے میں موسم کی مار ان لوگوں کی کمر ہی توڑ دیتی ہے۔

Intro:روٹی، کپڑا اور مکان یہ ایک انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے لیکن غربت کا یہ عالم ہے کہ کچھ لوگ اس سے بھی محروم ہیں لیکن سرکار کے دعوے بڑے بڑے ہیں۔

Body:اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں پچھلے 36 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور ابھی ایسی کوئی امکانات نہیں ہے کہ بارش بند ہوجائے گی؟

ایسے میں جو لوگ روز کماتے اور روز کھاتے ہیں انہیں بڑی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ چاہے سبزی بیچنے والے ہوں، کھومچے لگانے والے ہوں یا پھر رکشہ چلانے والے ہوں تیز برسات کے موسم کی طرح انکے زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے تیز بارش کے موسم میں کچھ رکشہ چلانے والوں کا دکھ درد جاننے کی کوشش کی۔ اہل کمار جو کہ سیتا پور کے رہنے والے ہیں اور یہاں روزی روٹی کمانے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے سواری نہیں مل رہی لہٰذا ہم پل کے نیچے ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 100-200 روپیہ روزانہ کماتے ہیں اس کے بعد کھانے کے لئے جاتے ہیں لیکن آج ایسا نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس کھانے پینے کے لئے پیسے نہیں ہے، اس لیے چپ چاپ یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

راکیش نام کے رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ہماری زندگی تو ایسی ہے کہ روز کنواں کھودنا ہے اور روز اسی سے پانی بھی پینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے بڑی پریشانی ہے۔ ہمارے لئے نہ ہی مکان ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا کوئی خاص بندوبست ہے۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت وہ ہمارے پاس آتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں لیکن جب ماکان یا کی سہولت دینے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے ہی ملازمین یا کوئی اپنے خاص کو دیتے ہیں اور ہمیں بھول جاتے ہیں۔

#بائٹ#

۱۔ اہل کمار سیتا پور
۲۔ راکیش

Conclusion:ایسے ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز سے بھوکے ہیں کیونکہ انہیں کوئی سواری نہیں ملی۔

معلوم ہے کہ جب سے ای رکشہ کا چلن بڑھ گیا ہے، تب سے انکی حالات کافی خراب ہے۔ ایسے میں موسم کی مار ان لوگوں کی کمر ہی توڑ دیتی ہے۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:50 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.