ETV Bharat / bharat

کورونا بحران: صدر کی سرگرمیوں میں کوئی فرق نہیں - صدارتی سکریٹریٹ

صدر رام ناتھ کووند کے میعادکار کے تیسرے سال کا ایک تہائی حصہ بھلے ہی کورونا وبا کی زد میں رہا، لیکن ان کی سرگرمی میں زیادہ فرق نہیں آیا اور انہوں نے تکنیک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

Cowan also showed activity in the third year of his Corona-affected term
کورونا سے متاثر میعادکار کے تیسرے سال بھی کووند نے سرگرمی دکھائی
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:16 PM IST

کورونا وبا سے جنگ میں صدر رام ناتھ کووند بھی ملک کی عوام سے سرگرمی کے ساتھ جڑے رہے۔ انہوں نے کووڈ-19 انفیکشن سے نمٹنے میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو اور مستحکم کرنے کے لئے سبھی ریاستوں کے گورنروں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لفٹننٹ گورنروں سے دو مرتبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے پی ایم کیئرس فنڈ میں اپنے ایک مہینے کی تنخواہ بھی عطیہ کیا۔

کووند نے ایک سال کے لئے اپنی تنخواہ کا تیس فیصد چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے صدارتی سکریٹریٹ میں مختلف مدوں میں تخفیف کا فیصلہ کرکے کووڈ-19 کی لڑائی میں حکومت کو ہر ممکن مدد کرنے کی ایک مثال پیش کی ہے۔

رام ناتھ کووند نے 25 جولائی 2017 کو عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے معیاد کار کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں۔ پورے سال وزیٹروں سے گلزار رہنے والے راشٹرپتی بھون پر کورونا کا اثر پڑا ہے اور فی الحال وہاں ضروری وجوہات سے آنے والوں کو چھوڑ کر وزیٹروں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے باوجود اپنے معیادکار کے تیسرے سال میں صدر نے فوجیوں سے لے کر سائنسدانوں اورکسانوں سے لے کر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں تک روزانہ بیس لوگوں سے ملاقات کی۔

اس معیادکار میں انہوں نے راشٹرپتی بھون اور ریاستوں کے دورے کے دوران 6991 لوگوں سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ اپنے میعادکار کے تیسرے سال میں کووند نے مرکزی حکومت کے 48 اور ریاستوں کے 22 اراکین اسمبلی پر اپنی مہر لگائی جبکہ تیرہ آرڈی ننس تجاویز کو بھی منظوری دی۔ انہوں نے گیارہ گورنروں کو مقرر بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.