ETV Bharat / bharat

کووڈ-19: کو ویکسین کے 15 اگست تک لانچ ہونے کا امکان - کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن

بھارت میں تیار کی جانے والی کورونا کی دوا کو ویکسین کی سات جولائی سے ہیومن ٹرائل شروع ہوجائے گی، یہ ویکسین حیدرآباد میں واقع دوا ساز کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کی ہے۔

کو ویکسین 15 اگست تک لانچ ہو سکتی ہے
کو ویکسین 15 اگست تک لانچ ہو سکتی ہے
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:25 AM IST

بھارت بایئو ٹیک کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی دوا کوویکسین 15 اگست کو لانچ کیا جا سکتا ہے، بھارت بائیوٹیک اس دوا کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس دوران کلینیکل ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) نے تمام کارروائی بروقت مکمل کرنے کو کہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں کمپنی کو اس کی ویکسین کا ہیومن ٹرائل کرنے کی اجازت دی گئی تھی، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے ایک محکمہ جاتی خط میں کہا ہے کہ اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل سات جولائی سے شروع ہوگا، جس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، تاکہ یہ ویکسین 15 اگست سے عوام کے لیے شروع کی جاسکے۔

بھارت بائیوٹیک اور آئی سی ایم آر اس ویکسین کو تیار کرنے میں شراکت دار ہیں۔

مرکزی حکومت نے 30 جون کو ہی کووڈ-19 کے اس پہلے دیسی ویکسین کو ہیومن ٹرائل کے لیے منظور کیا تھا۔

بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ کمپنی نے آئی سی ایم آر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے اشتراک سے یہ ویکسین تیار کی ہے۔

اس ویکسین کے ہیومن ٹرائل کے لیے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) کی جانب سے منظوری دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت بائیوٹیک کے کو-ویکسین کےٹرائل کے علاوہ زائڈس کیڈلا کو کووڈ-19 کے لیے تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل کی بھی اجازت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 'بھارت بائیوٹیک کا مقصد کووڈ 19 کی سب سے سستی ویکسین بنانا ہے'

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے دوا ساز کمپنی زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین کا فیز ون اور فیز ٹو کے ہیومن ٹرائل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل، سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ اسٹور کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، وزارت صحت و خاندانی بہبود نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کی اجازت دے دی جب کمپنی نے کلینیکل اسٹڈیز سے حاصل کردہ نتائج پیش کیے جس سے حفاظت اور قوت مدافعت میں بہتری ظاہر ہوئی۔

بھارت بائیو ٹیک کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ہم کووڈ-19 کی پہلی ویکسین کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں جو بھارت کی پہلی سودیسی دوا ہے۔ آئی سی ایم آر اور این آئی وی کے اشتراک سے ویکسین بنانے میں مدد حاصل ہوئی۔ سی ڈی ایس سی او کی فعال مدد اور رہنمائی نے اس منصوبے کی منظوری کو قابل بنایا ہے۔ آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ ٹیموں نے اس کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔ قومی ریگولیٹری پروٹوکول کے ذریعے کمپنی نے جامع پری کلینیکل مطالعات کو مکمل کرنے میں اپنے مقاصد کو تیز کیا ہے۔ ان مطالعات کے نتائج وسیع حفاظت اور موثر مدافعتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.