ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح 93 فیصد - بھارت میں کورونا وائرس

کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں سرگرم معاملوں کی تعداد 3435 کم ہوکر یہ 85583 پر آگئی ہے۔ وہیں 122 اموات ہونے سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45682 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.05 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Coronavirus
Coronavirus
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 2:35 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے تیزی سے صحت یاب ہونے وجہ سے ری کوری کی شرح 93 فیصد ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق جمعرات کو 49079 افراد صحتمند ہوئے، جس کے نتیجے میں اس وبا پر فتح حاصل کرنے والوں کی شرح 92.97 فیصد ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اموات کی شرح بھی کم ہوکر 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔ انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 81.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا کو شکست دینے والوں کی

انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ 484547 رہ گئی ہے اور ان کی شرح 5.55 فیصد پر آگئی ہے۔ اس دوران ملک میں انفیکشن کے 44878 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد تقریباً بڑھ کر 87.29 لاکھ ہوگئی۔

کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں سرگرم معاملوں کی تعداد 3435 کم ہوکر یہ 85583 پر آگئی ہے۔ وہیں 122 اموات ہونے سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45682 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.05 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس
مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1273 سے کم ہوکر یہ تعداد 29489 ہوگئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11474 تک جا پہنچی ہے اور اب تک تقریباً 8.15 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران 58 فعال مریضوں کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 20857 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6837 افراد کی موت کورونا سے ہوئی ہے اور 8.22 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس دوران کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 387 بڑھکر 22949 اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 7302 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.75 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس
بھارت میں کورونا وائرس

تامل ناڈو میں فعال معاملات میں 260 کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 18395 ہوگئی ہے اور اب تک 11440 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.22 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد میں 607 کی کمی کے بعد یہ کم ہوکر 77931 ہوگئے ہے اور اب تک 1796 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 4.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اڈیشہ میں فعال معاملات کی تعداد 10762 پر آگئی ہے اور 1483 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے پاک ہونے والے افراد کی تعداد 2.93 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.