ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا سے 1.36 کروڑ افراد متاثر - covid 19 world

کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے 1.36 کروڑ افراد متاثر

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 3:25 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1.36 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے جبکہ 5.86 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھارت آٹھویں نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 1،36،16،365 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5،86،128 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 36،15،991 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،40،101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 19،70،909 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 75523 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے 1.35 کروڑ متاثر، 5.83 لاکھ افراد ہلاک

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا انفیکشن کے 32695 نئے معاملے ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9،70،769 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 606 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24،929 ہوگئی ہے۔

انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات میں راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ملک میں 612815 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3،31146 فعال معاملے ہیں۔

کوویڈ ۔19 کے معاملات میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔ وہاں 7،46،369 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 11،770 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،37،724 رہی ہے اور 12،417 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اب تک 3،21،205 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 7186 ہے۔

کورونا سے میکسیکو میں اب تک 3،11،486 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 36،327 افراد کو ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 311049 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4,453 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے۔ اب تک 2،93،469 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45،138 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.