لبنان میں کورونا وائرس کے 634 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد 26083 ہوگئی ہے۔
لبنان میں اس دوران سات افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 259 ہوگئی ہے، جبکہ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ملک بھر میں پی سی آئی آر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اس دوران لبنان کی سب سے بڑی جیل میں کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
قیدیوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل کے احاطے میں کورونا کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اورایک کمرے میں 10 سے زائد قیدیوں کو رکھا جارہا ہے، جس سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس گذزشتہ 21 فروری کو سامنے آیا تھا۔
وہیں دوسری جانب عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں ترکی میں کورونا انفیکشن کے 1742 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
ترکی میں کل جان لیوا کورونا وائرس کے مزید 1742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 294620 ہوگئی تھی۔