وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک میں اپریل میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری شروع ہونے کا امکان ہے۔
مسٹر مادورو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'ہم علاج اور میڈیکل سائنس میں ترقی کررہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اپریل میں ہمارے پاس روس، چین سے ٹیکوں کا ایک بڑا حصہ ہوگا۔ یہاں آبادی پر ٹیکہ کاری شروع کرنے کا انتظام کیا گیا ہے'۔
اس مہینے کی شروعات میں مسٹر مادورو نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی ہزاروں خوراک روس سے وینیزویلا میں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے ابتدا میں روس نے تین مرحلوں کے ٹیسٹ کے بعد اپنے کورونا وائرس کے ٹیکے کی پہلی کھیپ کی تقسیم کی تھی۔